مودی خوش ہو رہا ہوگاکہ تقریباً پورا پاکستان اس کا ایجنٹ بن گیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجا فاروق حیدر نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خوش ہورہا ہوگا کہ تقریباً پورا پاکستان ہی، چھوٹے ذہن کے متعصب لوگوں کی بدولت اس کا "ایجنٹ” بن گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چھوٹے دماغ رکھنے والے متعصب لوگوں کو اس بات کا کم ہی احساس ہو گا کہ ان کی نفرت سے بھری سیاست کے کیا نتائج نکلیں گے۔راجا فاروق حیدر نے کہا کہ بطور ایک بھارت مخالف کشمیری، اب انہیں اپنے مستقبل کی فکر لگ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں