بے اثر تحریریں

تحریر: جمشیدحسنی
کی میرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ
ہائے اس زود پشیمان کا پشیمان ہونا
تحریک انصاف کراچی کے فردوس شمیم نقوی کو عمران خان پر تنقید مہنگی پڑگئی معافی کے باوجود نوکری گئی سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تھے ہمارے ہاں بھڑکیں مارنا سیاست میں جذباتی تقریریں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنا عام بات ہے دوسرے ملکوں میں بھی ہوتا ہے ٹرمپ اور جوبائیڈن کے آمنے سامنے مذاکرہ میں الزام تراشی طعنے اور بے عزتی کی گئی امریکن تجزیہ نگار اسے امریکن تاریخ کا بدترین صدارتی مباحثہ کہتے ہیں جوبائیڈن نے ٹرمپ کو چھوٹا کہا مباحثے کے فوراً بعد بائیڈن کی بیوی نے ایکد وسرے مقام پر جلسہ میں تقریر کی صدارتی انتخابات 3نومبر کو ہوں گے ادھر کیلی فورنیا میں آگ ہے دونوں نے خارجی معاملات پر زیادہ کچھ نہیں کہا دونوں کی نظریں اندرون ملک ووٹوں پر ہے ایک جائزہ کے مطابق ڈیمو کریٹک بائیڈن کی حمایت66اور ری پبلکن ٹرمپ کی حمایت 34فیصد ہے کوئی آئے امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی افغانستان ایران فلسطین کشمیر نہیں کہا جاسکتا کہ ٹرمپ ایک ماہ میں افغانستان سے فوجیں نکالے گا ادھر حیرت ہے عمران خان کہتے ہیں امریکہ فوجیں نہ نکالے افغانستان کے عبداللہ عبداللہ پہلی بار پاکستان آئے طالبان پشتون ہیں عبداللہ عبداللہ تاجک ہے جنرل رستم اور احمد شاہ مسعود ہرات کے اسماعیلی غیر پشتون ہیں۔اسماعیلی فارسی بان ہیں پاکستان طالبان کا حامی تھا طالبان پشتون تھے اس لئے اسماعیل دوستم عبداللہ عبداللہ احمد شاہ مسعود کا پاکستان سے کوئی خاص لگاؤ نہ تھا امریکہ کو مجبوراً طالبان کو تسلیم کرناپڑا ب سب کو افغانستان مسئلہ کے حل کے لئے اکھٹے بیٹھنا ہوگا امریکہ جان چھڑانا چاہتا ہے اپنے چار ہزار فوجی مروانے اور اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود افغانستان میں کچھ نہ حاصل کرسکا وہ افغانستان میں طالبان کا وجود ختم نہ کرسکا کویت کے شیخ صباح الاحمد جابر الصباح اکانوے برس کی عمر میں فو ہوگئے ہمارے ہاں عجیب لطیفے ہیں پنجاب اسمبلی میں ہائیر ایجوکیشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرمین آسیہ احمد ایف اے ہیں بائیس ماہ سے کمیٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہوا ہمارے ہاں بھی پرائمری پاس پری گل آغا وزیر تعلیم تھی۔باقی خیریت ہے صرف بجلی36پیسے یونٹ مہنگی ہوئی ہے گیس میٹر کا کرایہ بیس روپیہ ہے چالیس روپیہ کردیا گیا ہے کوکنگ آئل 27روپیہ کلو مہنگا ہوا ہے غذائی اجناس سبزیاں اب کون کونسے ریٹ بتلاؤں اب تو بقول غالب
رنج سے خوگر ہوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنج
مشکلیں مجھ پر پڑی اتنی کہ آساں ہوگئیں
سکول کھل گئے ہیں تین ماہ میں بچے پورے سال کے کورس کا خلاصہ ہی پڑھایاجاسکتا ہے۔کورونا عالمی مسئلہ ہے کسی کو الزام نہیں دیا جاسکتا البتہ سکولوں میں حفاظتی اقدامات ضروری ہیں ڈینگی وائر س بھی ہے دوائیاں 250گنا مہنگی کردی گئی ہیں جواز یہ ہے کہ کمپنیاں سستی دوائیاں مارکیٹ میں نہیں لاتیں آخر محکمہ صحت سابقی کمیشن کا کیا حکم ہے کورونا سے عالمی طورپر دس لاکھ اموات ہوچکی ہیں پاکستان میں اموات6479ہیں معلوم ہوا ہے کہ پی ایس او کوکرپشن سے20ارب روپیہ کا نقصان پہنچایا گیا ہے ادارے عوام پر تیل مہنگاکر کے نقصان پورا کرتے ہیں۔
آذر بائیجان میں لڑائی جاری ہے شام میں مہاجر کمپنیوں میں 65ہزار لوگ دربدر ہیں بی بی سی ٹی وی نے ڈاکومنٹری دکھائی دوائیوں خوراک پینے کے پانی ایندھن کی قلت ہے سردیوں کے موسم میں خیموں میں بے سروسامانی کی زندگی ہے دولتمند اسلامی ممالک کی بے حسی ہے۔
یہاں وفاقی کابینہ کے اجلاس کئی نکاتی ایجنڈے یہ ہوگا وہ ہوگا۔عدالتوں میں سیاستدانوں کی پیشیاں قوم کو وصول کچھ نہیں ہواگا سیاست وراثتی خاندانی ہے۔پنجابی مثل ہے جنہاں دے گھر دانے انہاں دے گاے بھی سیانے کل بلاول ہوگا حمزہ ہوگا ایمل ولی ہوگا علی جہانگیر ہوگا مونس الہیٰ ہوگا۔یہ خان ابن خان ابن خان ہم غلام ابن غلام ابن غلام جو آج اقتدار میں ہیں اکثر کی دوہری شہریتیں ہیں کل باہر جانے میں کوئی امر مانع نہیں معاملات چل رہے ہیں سب کی نظر امریکی صدارتی انتخابات پر ہے امریکی صدر1600عہدوں پر لوگ تعینات کرتے ہیں اسے جکسن کا Spoil سسٹم کہتے ہیں پہلے صدر کی تعینات لوگوں کو استعفیٰ دینا پڑتا ہے ہمارے لئے کچھ نہیں ہونا اوباما تین دن ہندوستان آیا بیوی بچوں کے ساتھ ناچتی رہی جارج بش پاکستان چند گھنٹوں کے دورے پر آیا کہا میں جنرل مشرف سے وردی میں ملاقات نہیں کروں گا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ افغان معاملہ میں امریکہ جاتے ہوئے ہمارے گلے میں پھر کونسا طوق ڈالتا ہے۔
یہ کوئی اور میرے راستے بدلتا ہے
مجھے کسی بھی تعین پر اختیار نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں