بلوچستان ہائیکورٹ کا بلیلی چیک پوسٹ کو آبادی سے باہر منتقل کرنے کا حکم

کوئٹہ؛بلوچستان ہائی کورٹ نے کسٹم اور فرنٹیئر کور بلوچستان کو علیحدہ علیحدہ اور ہر گاڑی کو چیک نہ کرنے بلکہ شک یا اطلاع پر چیک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلیلی چیک پوسٹ کو آبادی سے باہر وسیع جگہ پر منتقل کیا جائے گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بینچ کے روبرو N50 کوئٹہ ژوب ڈی آئی خان شاہراہ پرسڑک حادثات سے متعلق دائر آئنی درخواست کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران درخواست گزار عبد الواحد کاکڑ ایڈووکیٹ ان کے وکیل درخواست گزار دوست محمد مندوخل ایڈووکیٹ ،ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان ارباب طاہر ایڈووکیٹ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری حافظ عبدالباسط ،ڈی آئی جی موٹر وے علی شیر جھکرانی، کلکٹر کسٹم ،این ایچ اے اور آئی جی ایف سی کے نمائندے پیش ہوئے سماعت کے دوران ڈی آئی جی موٹر وے، ایف سی حکام اورکلکٹر کسٹم نے اپنے اپنے رپورٹس جمع کیے سماعت کے دوران عدالت نے کسٹم اور ایف سی کو ہدایت جاری کی کہ آئندہ دونوں علیحدہ علیحدہ اور ہر گاڑی کی چیکنگ نہ کریں جس گاڑی کے بارے میں شک یا اطلاع ہو اسے چیک کریں عدالت نے ہدایت جاری کی کہ بلیلی چیک پوسٹ (کسٹم اور ایف سی) 4 نومبر 2020 سے پہلے کوئٹہ آبادی سے باہر وسیع جگہ پر منتقل کر دیں ڈی آئی جی موٹر وے نے عدالت کو بتایا کہ دو ہفتے کے اندر موٹر وے پولیس N50 کوئٹہ ژوب روڈ پر پٹرولنگ (موٹر وے پولیس گشت)شروع کریگا عدالت مزید ہدایت کی کہ ہفتہ وار رپورٹ رجسٹرار ہائی کورٹ آف بلوچستان آفس میں جمع کریں آہندہ تاریخ سماعت 4 نومبر 2020 مقرر کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں