کوونا وائرس:متحدہ عرب امارات میں مزید 27 افراد میں وائرس کی تصدیق

دْبئی: متحدہ عرب امارات میں حکومت کی جانب سے کور ونا وائرس کے عفریت پر قابو پانے کی بھر پور کوششیں کی جا رہی ہیں، تاہم بہترین احتیاطی انتظامات کے باوجود کورونا وائرس کی بلا اماراتی سرزمین سے رخصت ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ اماراتی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت میں گزشتہ روز مزید 27 افراد کورونا وائرس کا نشانہ بن گئے ہیں۔تازہ ترین 27 مریضوں میں کورونا کی تشخیص کے بعد مملکت میں اس موذی وائرس سے متاثرہ افراد کی گنتی 140تک جا پہنچی ہے۔ نئے مریضوں کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے اور ان سے رابطے میں رہنے والے افراد کے بھی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ تاہم ایک اچھی خبر یہ ہے کہ امارات میں اب تک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 31 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں