کورونا وائرس ایران میں بھی پہنچ گیا

چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے ایران میں بھی 2 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام نے تصدیق کی کہ گزشتہ روز جن دو افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی وہ دونوں جان سے چلے گئے جس کے بعد مشرق وسطی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا یہ پہلا کیس ہے۔ایرانی وزارت صحت کے مطابق مرنے والے افراد کا تعلق جنوبی تہران سے تھا اور وائرس کے باعث ان کے گردے شدید انفیکشن سے متاثر ہوئے۔ایرانی حکام نے مرنے والے افراد کی عمر اور جنس کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔گزشتہ ماہ مشرق وسطی میں متحدہ عرب امارات پہلا ملک تھا جہاں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے تھے تاہم ایران میں ہلاکتوں سے مشرقی وسطی میں وائرس سے ہونے والی یہ پہلی ہلاکت ہے۔دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق جاپان کی شپ میں بھی قرنطینہ میں موجود 2 افراد کے وائرس سے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں