بدین، راما پیر مندر میں نامعلوم افراد کی توڑ پھوڑ

پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے بدین میں شر پسند عناصر کی جانب سے ہندووں کی عبادت گاہ پر حملے کی اطلاعات آئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آج سہ پہر چندنامعلوم عناصر مندر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی۔ مظاہرین نے مندر میں موجود مورتیوں کو بھی زمین پر گرایا اور دیگر سامان کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ نامعلوم افراد نے مندر میں موجود افراد کو دھمکیاں دیں اور باہر سے پوجا کیلئے آنے والوں کو روک کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے جس سے بدین میں موجود ہندو کمیونٹی میں شدید خوف و حراس پایا جارہا ہے۔ ہندو کمیونٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے انکی عبادت گاہوں کو محفوظ بنانے کی درخواست کی ہے۔ تاہم ابھی تک کسی کے خلاف کیس درج ہوا اور نا ہی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں