یورپ میں ایک اور بلوچ نوجوان بیدردی سے قتل،چھ ملزمان گرفتار

کوئٹہ، (انتخاب ڈیسک)یورپ میں ایک اور بلوچ نوجوان بیدردی سے قتل، پولیس نے چھ افراد گرفتار کر لیے، تفصیلات کے مطابق عبداللہ نامی بلوچ نوجوان کو انگلینڈ کے شمالی علاقے ہمبرسائڈ میں نامعلوم افراد نے چاقو مار کر قتل کر دیا،ذرائع کے مطابق بیس سالہ عبداللہ بلوچ کو ہمبرسائڈ میں پیل اسٹریٹ ہل پر قتل کیا گیا ہے، عبداللہ کے قتل کے بعد پولیس نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے شروع کر دئیے ہیں برطانوی اخبار کے مطابق پولیس نے اب تک چھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جس سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں، پولیس نے کہا ہے کہ اس ہلاکت خیز واقعہ میں ملوث لوگوں کے خلاف انتھک کوشش کی جارہی ہے اور مجرموں تک پہنچنے کیلئے پولیس نے خصوصی اختیارات کا بھی استعمال کیا ہے، ڈیلی میل رپورٹ کے مطابق عبداللہ بلوچ کے خاندان نے ان کی شناخت کر لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں