چھپ کر نہیں بہادری سے لڑتاہوں، مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وہ بزدلی سے نہیں لڑتے جب بھی لڑنا ہو ہمیشہ بہادری سے لڑتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری قوتیں ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہیں۔ ہم آئین وقانون اور جمہوریت کی سربلندی کی اور عوام کی آزادی کی تحریک چلائیں گے۔ اس حکومت کو اور اس کے سلیکٹڈ کٹھ پتلی وزیراعظم کو نہ کبھی پہلے تسلیم کیا ہے نہ آج تسلیم کرتے ہیں اور نہ کبھی کرینگے۔ جب ہماری تحریک شروع ہوگی تو حکومت خود بخود گر جائے گی۔ حکومتی ایوانوں میں ابھی سے لرزہ طاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں