اورماڑہ،زائرین کی گاڑی کو حادثہ، خاتون جاں بحق، 15 زخمی

اورماڑہ بسول زیارت اورماڑہ سے کلمت جانے والی زائرین کی گاڑی کوسٹل ہائی وے “کواری“ کے مقام پر حادثے کا شکار،ایک عورت موقع پر جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پسنی کے علاقے یونین کونسل کلمت کے زائرین بسول اورماڑہ سے زیارت کرکے واپس کلمت جارہے تھے کوسٹل ہائی وے “کواری” کے مقام پر گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثے میں ایک عورت موقع پر جان بحق ہوگئی۔جبکہ 15 زخمیوں کو درمان جاہ ہسپتال اورماڑہ شفٹ کردیا گیا۔واضح رہے کہ پیک اپ گاڑی میں 21 بندے سوار تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں