پسند کی شادی کرنیوالی 2 بہنوں کو جرگے نے شوہروں سمیت قتل کے فیصلہ سنادیا

خیرپور میں پسند کی شادی کرنے والی دو بہنوں نے الزام لگایا ہےکہ جرگے نے انہیں شوہروں سمیت قتل کرنے کا حکم سنادیا ہے۔

متاثرہ بہنوں نے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا ہےکہ خیرپور کے گوٹھ خاوند ملاح میں وڈیرے نے جرگہ کرکے پسند کی شادی کرنے پر انھیں شوہروں سمیت قتل کا حکم سنایا ہے، جب کہ 40،40 لاکھ روپے جرمانہ اور خاوند کے خاندان کی 2 لڑکیوں کی زبردستی شادی کا بھی حکم دیا ہے۔

خواتین نے اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ ہماری مدد کرنے والوں کے گھر اور فصلوں کو نقصان پہنچایاگیا ہے، ہم نے پسند سے شادی کی ہے، تحفظ دیا جائے۔

دوسری جانب سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس ایس پی) امیرسعود کے مطابق لڑکیوں کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، متاثرہ لڑکیاں درخواست دیں تاکہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں