گوجرانوالہ ،پی ڈی ایم کیخلاف کریک ڈاؤن ،9گرفتار
گوجرانوالہ (انتخاب نیوز ) گوجرانوالہ میں حکومت نے پی ڈی ایم کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ،ن لیگ اور پی پی کے کارنر میٹنگ پرچھاپے مارکر 9کارکن گرفتار کرلئے ،جبکہ سائن بورڈ بھی اکھاڑ دیئے گئے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) اورگوجرانوالہ انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے ۔(ن )لیگ کی مقامی قیادت کا دعویٰ ہے کہ مقامی ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے مقامی انتظامیہ کی جانب سے انکار کے بعد اعلان کیا کہ اب پی ڈی ایم کا جلسہ جی ٹی روڈ پر ہوگا۔
Load/Hide Comments


