پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن لاہور سے گجرانوالہ تک ریلی کی قیادت کرینگے

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیراہتمام گوجرانوالہ میں جلسے کے انعقاد کے سلسلے میںجمعیت علمائ اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور سے گجرانوالہ تک ریلی کی قیادت کریں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان لاہور سے بعد نماز جمعہ گجرانوالہ کیلئے قافلہ کی قیادت کریں گے۔جے یوآئی نے شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ کے کارکنان کو لاہور پہنچنے اورتیاریاں تیز کرنے کی ہدایات کر دی ہے، لاہور سے نکلنے والے حتمی مقام کا فیصلہ جمعیت علماء اسلام لاہور کی قیادت کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں