صوبہ بھر میں بے گھر افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ (انتخاب)بلوچستان حکومت کے محکمہ اربن پلاننگ و ڈویلپمنٹ کا سرکاری ملازمین اور متوسط طبقے کے لوگوں کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں بے گھر افراد کا ڈیٹا جمع کرنے، اربن پلاننگ و ڈویلپمنٹ کے مراکز اور ان کی تاریخی پس منظر، دیہی علاقوں سے شہروں میں عوام کی منتقلی کی وجوہات جاننے کے لیے وفاقی اور صوبائی محکموں کے ساتھ ملکر مکمل ڈیٹا مرتب کرنے کا فیصلہ،سیکرٹری اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عبدالطیف کاکڑ نے کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام ڈویڑنل ہیڈ کوارٹرز میں میں عصر حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق ماڈل شہروں اور ٹاؤن پلاننگ کے منصوبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سرکاری ملازمین کے ساتھ متوسط طبقات کے لوگوں کو اپنا گھر اور رہائش کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈائریکٹر ورکس اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ وہ تمام ایگزیکیٹو انجینئرز، پلاننگ آفیسران اور ڈائریکٹر جنرل کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ملکر صوبائی اور وفاقی محکموں سے رابطہ کر کے مختلف اضلاع میں قائم اربن پلاننگ کے مراکز کے نام،تاریخی پس منظر ان کی آبادی اور اس میں سالانہ اضافہ،دیہی علاقوں سے شہروں تک عوام الناس کی منتقلی کی وجوہات سے آگاہ کریں


