ژوب، ڈپٹی کمشنر کا نام استعمال کرکے جعلی اعلانات کرنے والا شخص گرفتارا

ژوب:ژوب میں ڈپٹی کمشنر کا نام استعمال کرکے جعلی اعلانات کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیاہے ڈپٹی کمشنر ژوب شہک بلوچ کے مطابق ملزم عبدالرزاق ژوب کے مختلف علاقوں میں گاڑی میں اسپیکر لگاکر جعلی اعلانات کررہا تھا کہ خواتین کے بازار آنے پر ضلعی انتظامیہ نے پابندی لگائی ہے شکایت ملنے پر ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ملزم سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ وہ ذہنی مریض ہے مگر میڈیکل ٹیم سے ملزم کی ذہنی حالت کی تصدیق کی جائیگی اگر ذہنی حالت درست ہوئی تو ملزم کے خلاف مزید قانونی چارہ جوئی کی جائیگی شہیک بلوچ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے خواتین کے بازار آنے پر کوئی پابندی نہیں لگا۔ا

اپنا تبصرہ بھیجیں