قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کو اپوزیشن کے جلسوں کیخلاف استعمال نہیں کرنا چاہیے، مشاہد اللہ خان

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کو اپوزیشن کے جلسوں کیخلاف استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کو اپوزیشن کے جلسوں کیخلاف استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ پہلا موقع ہے کہ حکومت عجیب ، عجیب چالاکیاں کر رہی ہے ،ایک طرف حکومت پورا اسٹیڈیم بھرنے کا کہہ رہی ہے ،دوسری طرف حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر جلسہ ناکام ہو گیا تو اپوزیشن ناکام ہو جائیگی اور جلسہ کامیاب ہو گیا تو کس کو شکست ہو گی ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ آپ مولانا فضل الرحمن کا راستہ نہیں روک سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اپنے کالے کرتوتوں کو نہیں چھپا سکتی ہے ،عوام کا راستہ حکومت اب نہیں روک سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں