حکومت پنجاب کابی زیڈ یو میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلباء کا2023تک اخراجات ادا کرنے کا اعلان

لاہور؛وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ذاتی دلچسپی کے باعث پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلباء کامسئلہ حل ہوگیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بلوچستان کے طلباء کی جانب سے اخراجات کے حوالے سے مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کوبلوچستان کے طلباء کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا۔جس پربلوچستان حکومت نے پنجاب میں زیرتعلیم بلوچ طلباء کیلئے 2کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دی۔بلوچستان حکومت کی طرف سے مختص کردہ فنڈز نئے تعلیمی سال میں آنیوالے بلوچ طلباء کے تعلیمی اخراجات پر صرف ہوں گے جبکہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں زیرتعلیم 142 بلوچ طلباء کے 2023ء تک اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے بلوچ طلباء بہت عزیز ہیں۔بلوچ طلباء کا ہر مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر پہلے بھی حل کیاہے اورآئندہ بھی کریں گے۔پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے بلوچ طلباء کیلئے ہر وقت حاضر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں