آج بہت اہم موڑ پر کھڑے ہیں، آئین کی بقا کی جنگ لڑنی ہے،بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ آج پاکستان کے لیے تاریخی دن ہے، کئی دہائیوں بعد آج کراچی کے جلسے میں راشد ربانی نہیں ہیں، سارے جمہوری کارکن راشد ربانی کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کار ساز میں بے نظیر بھٹو اور شہدا کا غم زندگی بھر ہمارے ساتھ رہے اور پاکستان کی تاریخ میں سرخ حرفوں میں تحریر کیا جائے گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں اس غم کو اپنی طاقت میں بدلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘بے نظیر بھٹو جانتی تھیں کہ اگر وہ جمہوریت، عوام اور سچائی کا راستہ چھوڑ دیں تو قاتلوں سے بچ سکتی تھیں لیکن وہ اپنی ہمت میں بے نظیر تھیں، انہوں نے کبھی عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا’۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھٹو اور بے نظیر نے ملک میں جمہوریت کی بقا کے لیے اپنا خون دیا، پاکستان کی تمام جمہوری طاقتوں کو یہ سفر جاری رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بہت اہم موڑ پر کھڑے ہیں، آئین کی بقا کی جنگ لڑنی ہے، تمام ادارے کھکھلے کیے جارہےہیں جو عوام کا تحفظ کرتے ہیں’۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ‘ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے’بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کی ذمہ داریاں عوام کی برداشت سے زیادہ ہے اور حکمران اپنا فرض ادا کرنے سے منکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب جمہوریت نہ ہو تو فیصلے عوام کی منشا سے نہیں چند لوگوں کے لیے کیے جاتے ہیں ، منہگائی عروج پر ہے اور عوام کو شکایت کی اجازت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں