بلاول کی مریم نواز کو بلاول ہاؤس میں رہائش کی پیشکش
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ٹیلیفونک رابطے میں بلاول بھٹو زرداری نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی مذمت کی اور مریم نواز سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو بلاول ہاؤس میں رہائش کی پیشکش بھی کی۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو سندھ پولیس نے مزار قائد کا تقدس پامال کرنے کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا جنہیں مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔
Load/Hide Comments


