حکمرانوں کی چیخ و پکار بتارہی ہے کہ تیر ٹھیک نشانے پر جالگا ہے،حافظ حمد اللہ

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما سنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ آئین اور جمہوریت کی بالادستی کی بات کرنا اگر بغاوت ہیں تو ملک کے 22کروڑ عوام سب باغی ہیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک آئین اور جمہوریت کی بالادستی اور سلیکٹڈ و سیلیکٹر سے نجات کا پیش خیمہ ثابت ہو گی حکمرانوں کی چیخ و پکار بتارہی ہے کہ تیر ٹھیک نشانے پر جالگا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ اسلام آباد پر جمعیت کے ذمہ دار اراکین پر مشتمل مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ حکمران انتقامی سیاست سے باز آجائے گزشتہ تین سالوں میں اگر وہ انتقامی سیاست کی بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیتے تو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا ان نااہل حکمرانو ں نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کچھ نہیں کیا ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے غربت مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنا کر رکھ دیا، انہوں نے کہا کہ اشیا ئے خوردونوش سے لے کر ادویات کی قیمتوں تک آسمان تک جا پہنچی وہ جو کہہ رہا تھا کہ جب ملک میں مہنگائی بڑھنے لگے تو سمجھو وزیراعظم چور ہیں وہ بتائیں کہ مہنگائی کی شرح کہاں سے کہاں تک جا پہنچی ہے ملک کا ہر طبقہ آج سراپااحتجاج ہیں ملازمین مزدور کسان ٹرانسپورٹر تاجر اور چھوٹے صنعت کاروں تک سب حکومتی ستم کی وجہ سے پریشان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں