دہشتگردی کے تھرٹ کے باوجود اپوزیشن کا جلسہ غیر سنجیدہ عمل ہے، جام کمال خان
کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلو چستان جا م کما ل خان نے کہا ہے کہ بلو چستان میں حا لیہ دہشتگر دی کے واقعا ت اور نیکٹا کی جا نب سے جا ری کر دہ تھر ٹ الرٹ کے با وجود اپو زیشن جلسہ کر رہی جو کہ غیر سنجید ہ عمل ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹو ئٹ میں کہی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ افسو س کے سا تھ کہنا پڑتا ہے کہ اپو زیشن قو می سلا متی کے معا ملات کو غیر سنجید گی سے لیتی ہے نیکٹا نے بلو چستان میں آنے والے دنوں میں دہشتگر دی کے وا قعا ت کی پیشنگوئی کی ہے جبکہ گز شتہ دنوں او ما ڑہ اور مکران میں ہو نے والے دہشتگر دی کے واقعا ت اس بات کی نشاند ہی کر رہے ہیں کہ دشمن امن کو نقصان پہنچا نے کیلئے کوئی بھی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اسی صو رتحا ل میں ہمیں ضر ورت تھی کہ ہم ملک اور قوم کی سلا متی کیلئے اقدا مات کریں تا ہم بد قسمتی سے اپو زیشن کا رویہ اسے معا ملا ت میں بھی غیر سنجید ہ ہے۔


