ایف اے ٹی ایف، پاکستان گرے لسٹ میں نکلنے سے ناکامیاب

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو فروری تک گرے لسٹ میں رکھنیکا فیصلہ کیا ہے۔صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل رہے گا، پاکستان کا نام گرے لسٹ میں فروری 2021 تک رہے گا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا 3 روزہ ورچوئل اجلاس پیرس میں ہوا، جس میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پر کامیابی سے عمل درآمد کیا ہے، پاکستان کو باقی 6 نکات پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔صدر فٹیف نے کہا کہ اگلے اجلاس سے پہلے دیکھیں گے کہ پاکستان ان نکات پر مؤثر طریقے سے عملدرآمد کررہا ہے یا نہیں، جب پاکستان تمام 27 نکات پر عمل درآمد یقینی بنا لے گا تب ایک ٹیم پاکستان کا دروہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں