افغانستان کے دارالحکوت کابل میں دھماکا، 9 افراد ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روڈ کنارے ہونے والے بم دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
افغان صوبے غزنی کے ترجمان وحیداللہ جمعہ زادہ نے بم دھماکے میں ہلاکتوں کے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا اس وقت جب بس کابل سے غزنی سے جا رہی تھی۔
غزنی کے پولیس ترجمان نے حملے کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بم دھماکے میں 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تاہم طالبان کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
Load/Hide Comments


