کرونا وائرس، عمران خان دل بڑا کر کے اے پی سی بلائیں، خواجہ سعد رفیق

لاہور، رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قومی حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے، اس وقت تمام سیاسی لیڈر شپ کا متحد ہونا ضروری ہے، نازک صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان دل بڑا کر کے آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔ہفتے کے روز رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے لاہور میں ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان تھوڑا حوصلہ دکھائیں پوری سیاسی قیادت کو اپنے ساتھ بٹھائیں اور کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کیلئے بلا تاخیر اے پی سی بلائی جائے۔ خواجہ سد رفیق نے مزید کہا کہ ظلم و جبر کے سلسلے کو اب روک دینا چاہئے کیونکہ بہت ہوگیا ہے، اسسب سے ملک اور قوم کو کوئی فائدہ نہیں ہوا اور اب بھی سینکڑوں سرکاری ملازمین جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب نیب کوئی ٹھیک کام بھی کرے گا تو کوئی نہیں مانے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں