تنظیم نزیر بلوچ کی قیادت میں منظم ہے، انتشار اور منفی پروپیگنڈوں کی مذمت کرتے ہیں، بی ایس او
آج بروز ہفتہ بی ایس او کوئٹہ زون کا ایک ورکنگ باڈی اجلاس زیر صدارت آرگنائزر صمند بلوچ منعقد ہوا۔اجلاس میں سارے ایجنڈے تفصیلی زیرے بحث ہوئے جس میں یونٹس کے سیکٹری اور ڈپٹی سیکرٹریز نے اپنے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ بی ایس او نے 1967 سے لے کر اج تک بلوچ اور بلوچستان کے نوجوانوں کے حقوق کلیے دن رات محنت کر کے انکی رہنمائ کی ہے بی ایس او کی سیاست قومی شعور کو اجاگر کرکے نوجوانوں کو علمی و سیاسی طور پر تیار کرنا ہے بی ایس او کی قومی کونسل سیشن بلوچ سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے قائد طلباء واجہ نزیر بلوچ کے قیادت میں بی ایس او منظم و فعال ہے تنظیم میں انتشار و تقسیم کے لئے منفی پروپگنڈوں کی مذمت کرتے ہے بی ایس او شہداء کی وارث تنظیم یے اسے زاتی خواہشات و گروہی مفادات کے زریعے نہیں چلایا جاسکتا تنظیم کے آئین میں زون مرکز و یونٹ سطح پر کام کرنے کا طریقہ کار مکمل طور پر واضح ہے آئین ہی تنظیمی ڈسپلن کی بنیاد ہے اندورنی اختلافات کی آڑ میں تقسیم در تقسیم کی عمل کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے تنظیمی عہدوں پر الیکشن کا طریقہ کار واضح ہے کوئٹہ زون کے تمام یونٹس میں ممبر سازی مکمل کرکے تمام یونٹس کے الیکشن باقائدہ آئینی طریقے سے منعقد ہونگے بی ایس او کے تمام دوست ڈسپلن کی پابندی کرے تمام اندرونی اختلافات کو سیاسی بحث و مباحثے سے حل کیا جاسکتا ہے تنظیم کا آئین و ڈسپلن سب سے مقدم ہے آخر میں آرگنائزر صمند بلوچ نے تمام یونٹس کو 25 اکتوبر سے 2 نومبر تک ممبر شپ شروع کرنے کی تاکید کی۔


