جلسہ میں آزاد پاکستان کی بات کر رہا تھا زبان پسل گئی، اویس نورانی
اسلام آباد :جمعیت علماء پاکستان (نورانی)کے جنرل سیکرٹری شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں آزاد پاکستان، اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کی بات کر رہا تھا جو ہوا وہ سب زبان پھسلنے سے ہوااس کا مجھے افسوس ہے۔دریں اثناء وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اویس نورانی نے پہلے ہی اپنے بیان کی وضاحت کر دی اس کو قبول کیا جانا چاہیے۔ اپوزیشن کی طرف سے ایسی گفتگو قابل قبول نہیں بیان دیتے ہوئے انہیں احتیاط کرنی چاہیے، پی ڈی ایم کے جلسوں میں اپوزیشن کی کبھی اردو اور کبھی بلوچستان پر زبان لڑھک جاتی ہے ،بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف بہت سی سازشیں بنائی جاتی ہیں زبان لڑھکنے سے ان کے بیانیے کو فائدہ ملے تو یہ ہمارے لئے اچھا نہیں۔
Load/Hide Comments


