اپوزیشن رہنما خون آشام درندے، اجارہ داری ختم ہوتا دیکھ کر تلملا اٹھے: شہباز گل

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کو کریش کرنے والی آج بھاشن دینے میں مصروف ہیں۔
شہباز گِل نے کہا کہ جمہوریت کو اپنی کرپشن کیلئے استعمال کرنے والے جعلی چیمپئن بن رہے ہیں۔ آپ کیلئے جمہوریت وہ جو آپ کو فائدہ دے۔ پی ڈی ایم اپنی کرپشن بچانے میں مصروف ہے۔ اپوزیشن کے جلسے بھارتی بیانیے کے سوا کچھ نہیں ہیں۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ آج اندوہناک واقع ہوا لیکن اس پر بھی سیاست کی گئی۔ ن لیگ کا رویہ افسوسناک ہے۔ انہیں اپنی کرپشن بچانے کے علاوہ کچھ یاد نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہائیوں سے ان کے منہ کو کرپشن اور لوٹ مار کا خون لگا ہوا ہے۔ یہ خون آشام درندے اپنی اجارہ داری ختم ہوتے دیکھ کر تلملا اٹھے ہیں۔ اقتدار سے دوری ہی ان شدید تکلیف کا باعث ہے۔
اپنی ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر شہباز شریف نے لکھا کہ ہمارے پھول سے بچے شہید ہوئے، میرا ایک شہر لہولہان ہے لیکن کچھ سیاسی درباریوں کو کرسی کی پڑی ہے۔ ہمیں پتا ہے کہ کرپٹ ٹولے کی بقا اسی کرسی سے ہے لیکن لوٹ مار کرنے والوں کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے چھوٹے سے فائدے کے لئے آپ لوگ کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں۔ آپ کا اور ہمارے ملک میں دہشت گردی کرانے والوں کا ایک ہی بیانیہ ہے۔ سب پتا ہے کون اپنے ٹکے بچانے کے لئے ملک کے خلاف کام کر رہا ہے۔ انشاء اللہ پاکستانی قوم اندر اور باہر موجود دہشتگردوں اور معاشی دہشتگرد دونوں کو شکست دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں