ٹرمپ کے اعلان کے بعد پاکستانی مارکیٹس سے ملیریا، گٹھیا کے دوائیں غائب

اسلام آباد: اسلام آباد سرجیکل ماسکس، سینیٹائزرز کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد سے پاکستانی مارکیٹس سے ملیریا اور گٹھیا کے امراض کی دوائیں بھی غائب ہوگئیں۔شہریوں نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزوں نے مہنگے داموں فروخت کرنے کے لیے ان دواؤں کو اسٹاک کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ بھی اطلاعات آئی ہیں کہ ایک فارما سیوٹیکل کمپنی میں ڈرگ انسپکٹرز نے ملیریا اور گٹھیا کی دواؤں کو سیل کر دیا ہے۔فارما سیوٹیکل کمپنی میں ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے شاید ایسا ضرورت پڑنے پر حکومت کے زیرِ انتظام اسے استعمال میں لانے کے لیے کیا گیا۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف کلوروکوئن chloroquine اور ریمڈیسیور remdesivir جلد مارکیٹ میں موجود ہوں گی۔دو روز پہلے ایک نیوزبریفنگ میں صدر ٹرمپ کاکہنا تھاکہ کلورو کوئن Chloroquine اور ہائیڈروکسی کلورو کوئن Hydroxychloroquine نامی دوائیں ملیریا اور گٹھیا کے مریضوں کو دی جاتی ہیں، ایف ڈی اے نے ان دواو?ں کو کورونا کے مریضوں پر بھی آزمانے کی منظوری دیدی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں