پاکستان میں کورونا وائرس کے مزیدکیسز،مجموعی تعداد734 تک جاپہنچی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 195کیسز آگئے، مجموعی تعداد 732 ہوگئی سندھ میں 398، پنجاب میں 137گلگت بلتستان میں 56،بلوچستان میں 104، خیبر پختونخوا میں 31اور اسلام آباد میں 10 کیسز ہیں جبکہ اب تک ملک میں کورونا وائرس سے 3 افراد ہلاک جبکہ پانچ صحت یاب ہوچکے ہیں نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جمعے کو رات 12بجے تک پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 495تھی جو مزیدکیسز سامنے آنے کے بعد 732تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں