خامنہ ای کا مقرب خاص ایرانی گارڈین کونسل کا نیا سربراہ مقرر
تہران :ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ایک مقرب خاص احمد خاتمی کو آیت اللہ محمد یزدی کی جگہ گارڈین کونسل کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ محمد یزدی نے حال ہی میں پیرانہ سالی کی بنا پر عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ایران کی نیوز ایجنسی کے مطابق خامنہ ای کی طرف سے جاری کردہا یک بیان میں کہا گیا کہ محمد یزدی نے کونسل سے بڑھاپے اور جسمانی کمزوریوں کی بنا پر استعفی دے دیا تھا۔ انہوں نے یزدی کی خدمت کو سراہتے ہوئے کونسل میں ان کی موجودگی کو ایک اثاثہ قرار دیا تھا۔احمد جنتی جو دستور کونسل کے چیئرمین رہے ہیں سے محمد یزدی پانچ سال بڑے ہیں۔محمد یزدی 1931 کو پیدا ہوئے اور 1988 کو صافی کلبانکانی کے استعفے کے بعد انہیں دستوری کونسل کارکن مقرر کیا گیا۔ ان کی تقرری ایرانی لیڈر خمینی کی ہدایت پرعمل میں لائی گئی تھی۔ تاہم ایک سال کے بعد انہیں جوڈیشل کونسل کا سربراہ مقرر کیا گیا اور 1999کو انہیں دستوری کونسل کی قیادت سونپی گئی۔یزدی کے جانشین احمد خاتمی کی پیدائش 1960کی ہے اور وہ سمنان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کی تقاریر کی وجہ سے ان کا شمار ایران کے سخت گیر مذہبی اہ نماؤں میں ہوتا ہے اور وہ اپنے ناقدین پر سخت الفاظ میں حملے کرنے میں مشہور ہیں۔جولائی 2013 کو احمد خاتمی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ولایت فقیہ ہی ایران کا واحد مقتدر نظام ہے۔ اس نظام کے خلاف کسی کو بولنے یا اعتراض کرنے کا حق نہیں۔ حتی کہ ایرانی صدر بھی اس نظام کے خلاف زبان نہیں کھول سکتا۔


