خضدار، رہزنوں نے شٹر توڑ کر متعدد دکانوں کا لوٹ لیا

خضدار: نہ کورونا وباء کا خوف اور نہ ہی پولیس کی صحیح رکھوالی،خضدار میں رہزنوں نے شٹر توڑ کرمتعدد دکانوں کو لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق خضدار میں قومی شاہراہ سے متصل علاقہ موضع سنی میں مسلح رہزنوں کی رات کی تاریکی کی فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانوں کی شٹر توڑ کر نقدی رقم اور قیمتی اشیاء لیکر فرار ہوگئے۔ چوروں نے دکاندار عبدالوحید شاہوانی اور ان کے ساتھ دوسری دکان کے شٹر توڑ کر کی دکان سے بیٹر، اسٹیب لائزر اور دیگر اشیائے صرف چوری کرکے اپنے ساتھ لے گئے جب کہ نقدی رقم بھی اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔دکانداروں نے شکوہ کیا کہ موضع سنی کے حدود میں میں اکثر و بیشتر چوریاں ہوتیں ہیں تاہم پولیس ان چوروں کو گرفتار کرنے میں کوئی سنجیدگی نہیں دکھا رہی ہے جس کی وجہ سے شہری اپنا اطمینان کے ساتھ روزگار نہیں کرسکتے ہیں انہیں جو منافع حاصل کرنا ہوتا ہے اس کے بجائے وہ نقصان کا شکار ہوتے ہیں۔ آئی جی بلوچستان سے انہوں نے اپیل کی ہے کہ وہ ان چوروں کی ناکامی پر فوری طور پر پولیس سے ان کی کوتاہیوں اور شہریوں کے مال کی عدم حفاظت کے بارے میں پولیس سے باز پرس کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں