وقت آنے پر اسمبلیوں سے استعفے دیں گے:رانا ثناء اللّٰہ

کبیروالا :مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں کہ وقت آنے پر اسمبلیوں سے استعفے دے دیں گے۔

کبیروالا میں مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل کسانوں پر تشدد کیا گیا، یہ موجودہ حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس انتقام کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں، میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جیلوں میں بھی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ آئینی ہے، عوام ہمارے ساتھ ہیں، سیاسی لوٹے ذاتی مفادات کیلئے پارٹیاں تبدیل کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں