برطانوی وزیر اعظم کی شہریوں کو بوڑھے والدین سے نہ ملنے کی ہدایت

لندن:برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اولڈ ہاو?س میں اپنے بوڑھے والدین سے جا کر نہ ملیں کیونکہ خدشہ ہے کہ عمر رسیدہ افراد کورونا کا شکار ہوکر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کا قوم کے نام خط میں کہنا تھا کہ والدین سے فون پر بات کریں، ویڈیو کال کریں یا اسکائپ پر رابطے میں رہیں۔بورس جانسن نے کہا کہ خطرے کو چھپایا نہیں جا سکتا، کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا نیشنل ہیلتھ نظام بیٹھنے کے خدشے کے پیش نظر لوگوں کو گھر پر رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں