طبی عملہ بنا پرسنل پروٹیکٹیو ایکویپمنٹس خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تاحال صوبے کے ٹرشری کیئر ہسپتالوں میں پرسنل پروٹیکٹیو ایکویپمنٹس (PPEs) کی عدم فراہمی انتہائی قابل تشویش ہے،ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی مدد آپ کے تحت اور بنا PPE کٹس کے ڈیوٹیز سرانجام دے رہے ہیں،ترجمان نے واضع کیا کہ سنڈیمن پراونشل ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں قریبا 3 ہزار تک ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف تعینات ہیں ڈی-جی ہیلتھ سروسز میں سٹاکس کے بجائے ان تمام ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو اگلے 30 دن تک کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر PPE کٹس،ڈیسپوزیبل آئیٹمز اور ہینڈ سینیٹائزرز فراہم کئے جائیں،ترجمان نے مذید کہا کہ موجودہ ایمرجنسی صورتحال میں مکمل یکسوئی سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور آگے بھی اپنی خدمات دیتے رہینگے،ترجمان نے عوام سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ایمرجنسی صورتحال میں بلا وجہ بازاروں اور ہسپتالوں کا رخ کرنے سے پرہیز کریں،صوبے کے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں