آئی ٹی یونیورسٹی ژوب کیمپس میں من پسند افراد کو نوازا جارہا ہے، پی ایس ایف

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی پریس ریلیز میں آئی ٹی یونیورسٹی ژوب کیمپس میں انتظامی معاملات پر شددد تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ژوب کیمپس نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے. ادارے میں منظورِ نظر لوگوں کی تقرریاں کی جارہی ہیں اور اکثر نوکریاں ایک ہی گھر کے افراد میں بانٹی جارہی ہیں. بیان میں کہا گیا کہ ڈی سی فنڈ کے تحت ٹور پر جانے والے طلباء تک سے روپے بٹورے گئے. اس کے علاوہ ادارے کے ترقیاتی فنڈز سے انتظامیہ اپنی جیب بھر رہی ہے.
بیان میں کہا گیا کہ جب انتظامیہ کی کرپشن پر طلباء کہ جانب سے آواز اٹھائی گئی تو انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا. یہاں تک کہ اکیڈمکس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طالب علم کا پرچہ پھاڑ کر اس کا مستقبل تاریک کرنے کی مذموم کوشش کی گئی. جس پر طالب علم کو ہی ڈسپلن کمیٹی میں طلب کیا جارہا ہے.
بیان میں مزید کہا گیا کہ ادارے میں بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے. طلباء کیلئے ایک ہی بس میسر ہے جبکہ لائبریری اور سہولیات کے نام پر طلباء سے فیسیں وصول کی جارہی ہیں مگر لائبریری کو اب تک فعال ہی نہیں کیا جاسکا ہے.
بیان میں آئی ٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ژوب کیمپس میں جاری بدعنوانی، کرپشن اور طلباء کے ساتھ جاری ناروا سلوک کا نوٹس لیا جائے اور ملوث افراد کا محاسبہ کیا جائے. اس حوالے سے پشتون ایس ایف بہت جلد اپنا لائحہ عمل طے کرے گی اور اگر طلباء کو مزید ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا کیا تو پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن طلباء کے آئینی اور جمہوری حقوق کا دفاع کرنے کیلئے سخت اقدام اٹھانے میں حق بجانب ہوگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں