جنرل قادر نے عزت کی لاج نہیں رکھی، آئین کی بالادستی نہ چاہنے والے اپنے اصل گھر پہنچ گئے، خاقان عباسی
لاہور/کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نوازشریف کا بیانیہ کہ پاکستان آئین کے مطابق چلیں سے سارا پاکستان اور جمہوری جماعتیں اتفاق کرتی ہیں،مسلم لیگ(ن) نے جنرل عبدالقادر بلوچ کو جو وقار اور عزت دی اس نے عزت کی بھی لاج نہیں رکھی،بیانیہ پراعتراض ہوتے تو پارٹی کے اندر بات کرتے وہ لوگ جو ملک میں آئین کی بالادستی نہیں چاہتے تھے آج وہ اپنے اصل گھر پہنچ گئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جنرل(ر)عبدالقادر بلوچ کی پارٹی چھوڑنے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جنرل عبدالقادر بلوچ کی پارٹی چھوڑنے سے متعلق بیان سے انہوں نے اپنی سیاست تباہ کردی،مسلم لیگ(ن) نے انہیں ایک عزت اور وقار سے نوازا تھا لیکن انہیں یہ عزت راس نہیں آیا،حقیقت کیاہے یہ مجھے بھی پتہ اور جنرل قادر کو بھی پتہ ہے،جلسے میں نواب ثناء اللہ زہری کو مدعو نہ کرنے کو پی ڈی ایم کے بیانیہ سے جھوڑنا باعث افسوس ہے،جنرل عبدالقادر بلوچ سے یہ توقع نہیں تھی اگر وہ پارٹی چھوڑنا چاہتے تھے تو استعفیٰ بھیج دیتے بات ختم ہوجاتی تھی لیکن انہوں نے پارٹی کی جانب سے ملی عزت کی لاج بھی نہ رکھی سیاست میں راہیں جدا ہوتی ہے ان کو جس بیانیہ پر اعتراض ہے اس کا کبھی ذکر بھی نہیں کیا،نوازشریف کا بیانیہ ہے کہ پاکستان کو آئین کے مطابق چلایاجائے جہاں قانون کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی ہو،ان کے اس اقدام سے پی ڈی ایم کو تقویت ملی ہے نہ کو نقصان پہنچاہے،وہ لوگ جو ملک میں آئین کی بالادستی نہیں چاہتے تھے آج وہ اپنے اصل گھر پہنچ گئے ہیں۔


