بائیڈن کی جیت سے بے پروا ٹرمپ ورجینیا میں دولہا دلہن کے ساتھ وڈیو میں نمودار
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کے اظہار کی کوشش کر رہے ہیں کہ انہیں مقامی میڈیا کی جانب سے ان کے حریف جو بائیڈن کی انتخابات میں جیت کے اعلان سے کوئی دل چسپی نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ریاست ورجینیا میں اپنے ذاتی تفریحی مقام پر گولف کھیلی۔ وہاں سے فارغ ہو کر وائٹ ہاؤس واپسی کا ارادہ کیا تو اتفاقا ایک نوجوان جوڑے سے ملاقات ہو گئی جو نے اپنی شادی کی تقریب اسی تفریحی مقام پر منعقد کر رہا تھا۔ اس موقع پر ٹرمپ دولہا اور دلہن کے قریب گئے اور انہیں مبارک باد پیش کرنے والی نمایاں ترین شخصیت بن گئے۔
Load/Hide Comments


