وہی صبح شام

تحریر: جمشید حسنی
جی ہاں یہ کھیل بھی ختم ہوا امریکی صدارتی انتخابات میں جوزف آر جوبائیڈن جیت گئے ٹرمپ پھر اپنا کاروبار سنبھالیں گے جو انہوں نے دوران صدارت بیٹوں کو دے دیا تھا۔ٹرمپ امریکہ کا ارب پتی سرمایہ دار ہے۔نائب صدر ایک ہندوستانی نژاد خاتون پیرس ہیں جس کی والدہ جائیکا سے ہے۔امریکی صدارتی انتخابات ہیں عام ووٹوں کے علاوہ الیکٹرول کالج بھی ہوتاہے ٹرمپ نے214بائیڈن نے279ووٹ حاصل کئے بائیڈن46ویں صدر ہوں گے یہ 59واں صدارتی انتخابات ہے کچھ صدر دو بار منتخب ہوئے بش،بل کلنٹن،اوباما دو بار منتخب ہوئے پوری دنیا کی نظر انتخابات پر تھی بائیڈ ن عالمی سیاست میں کیا کردار ادا کریں گے یہ بات اہم ہے۔امریکہ کے چین،روس کے ساتھ تعلقات اہم ہیں۔افغانستان کشمیر فلسطین کا مسئلہ اٹکا ہوا ہے امریکہ میں کرونا ہے ایک لاکھ43ہزار امریکن مرچکے ہیں۔بائیڈن کا کہنا ہے کرونا کے لئے ٹاسک فورس بنائیں گے۔ٹرمپ کو صبر نہیں آتا کہتے ہیں سپریم کورٹ جاؤں گا۔رہا اپنا معاملا ت ہم امریکیوں کے استنجاء کا لوٹا ہیں۔برابری کی بنیاد پر تعلقات کی توقع فضول ہے افغان معاملہ میں ہم استعمال ہونے رہے اور ہمیں استعمال کیا جائے گا۔افغانستان کی سمندری تجارت کے لئے رسائی پاکستان ہے۔ہم گوادر میں بند ر گاہ بنا رہے ہیں ہماری کوشش ہوگی وسطی ایشیا کی ریاستیں اور افغانستان کی تجارت گوادر سے بڑھے بلوچستان کے لئے کچھ نہیں۔راولپنڈی نالہ کے لئے79ارب روپیہ کا پروجیکٹ ہے۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 4کھرب 42ارب روپیہ کا تقاضا ہے۔پچاس لاکھ گھر ایک کروڑ نوکریاں اب حکومت کہتی ہے نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں سرکار کے لئے گھر وقف کئے جائیں۔گردشی قرضے 2300ارب روپیہ ہیں۔حافظ آباد 400بسترہ ہسپتال یونیورسٹی ہے۔گلگت بلتستان میں عام انتخابات ہیں علاقہ کو صوبہ بنانے کا وعدہ ہے۔وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے دوری کیا کہتے ہیں مریم نواز کے بارے میں سبک گفتگو کی بلاول نے بھی ڈیرے ڈال رکھے ہیں عمران خان نے بھی دورہ کیا۔لوگ کیا سوچتے ہیں یہ تو انتخابات کے نتائج سے ظاہر ہوگا۔غریب ہے وہاں کی آئینی حیثیت مومن سخن ہے۔ستر سال ہم نے فاٹا کو ایف سی آر سے چلایا۔سوارب روپیہ کا سالانہ وعدہ ہو اایک روپیہ نہ ملا۔کرونا پھر بڑھ رہا ہے پنجاب میں ڈینگو ہے۔
بجلی کہتے ہیں 5.35روپیہ ہے12روپیہ یونٹ ہوگئی ہے۔گیس مہنگی ہورہی ہے۔ایشیا ئے ضرورت مہنگائی بڑھ رہی ہے روز گار کے مواقع محدود ہیں۔دوائیاں مہنگی ہوگئیں چینی 110روپیہ کلو سات ماہ لندن کی سیر کے بعد جہانگیر اور شہزادے علی ترین واپس آگئے ہیں۔مارچ میں سینیٹ کے لئے انتخابات ہیں عمران خان کہتے ہیں خفیہ کی بجائے اوپن ووٹنگ ہوگی۔عام آدمی کو کچھ نہیں ملنا جنرل عبدالقادراور ثناء اللہ زہری نے مسلم لیگ ن چھوڑ دی۔جعفر خان مندوخیل مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے بلوچستان میں سیاستدانوں کا پارٹی چھوڑنا نئی پارٹی میں شامل ہونا نئی بات نہیں جنرل عبدالقادر کور کمانڈر کوئٹہ رہے پھر گورنر بنے۔ثناء اللہ کی لاٹری نکلی تو وزیراعلیٰ بنے نواب اسلم رئیسانی خموش ہیں۔نواب ذوالفقار علی مگسی کہتے ہیں انہوں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔بیٹا سینٹر ہے بھائی خالد خان قومی اسمبلی میں بھائی نادر خان سندھ اسمبلی میں بھائی طارق خان بلوچستان اسمبلی میں،گل محمد خان جوگیزئی گوشہ نشین ہیں۔سردار یعقوب ناصر بھی زیادہ نظر نہیں آتے۔محمود خان اور ملا پی ڈی ایم میں فعال ہیں۔اختر مینگل بھی پی ڈی ایم میں ہیں۔پی ڈی ایم لاہور میں جلسہ کی تیاریاں عمران خان کہتے ہیں فرق نہیں پڑتا۔ان حالات میں عام آدمی کے لئے کوئی دل خوش کن خبر نہیں عام آدمی تک قومی وسائل سے کچھ نہیں پہنچے گا اس نے زندہ رہنے کے لئے جدوجہد کرنی ہے سیاست ارب یتیموں کا کھیل ہے حکومت بلدیاتی نظام کو فعال کرانے سے گزاری ہے پھر ایم پی ایز ایم این ایز کے لئے کروڑوں روپے ترقیاتی فنڈز کا جواز نہیں رہے گا۔یہ بدعت ضیاء الحق نے شروع کی دنیا میں کہیں نہیں ہوتا کہ قانون ساز محلوں کی نالیاں بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں