کرونا وائرس، ڈپٹی کمشنروں کو خصوصی اختیارات تفویض

کوئٹہ:۔بلوچستان حکومت کے اعلامیہ کے مطابق کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وباء امراض ایکٹ 1958 کے تحت صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو خصوصی اختیارات تفویض کردیے گئے ہیں جن کے تحت ڈپٹی کمشنر اپنے اپنے اضلاع میں covid.19 کی روک تھام کے لیے صورتحال کے مطابق عوام کے مفاد میں کوئی بھی آرڈر جاری کر سکیں گے ڈپٹی کمشنروں کو آرڈرز کی خلاف ورزی کے مرتکب فرد یا افراد کے خلاف پی پی سی کے سیکشن 88 کے تحت سزا دینے کا اختیار بھی ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں