سعد رفیق کا فواد چوہدری کو جگت بازی سے گریز کا مشورہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جگت بازی سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ اس آفت کے وقت پر از راہ کرم جگت بازی سے گریز بہتر ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں سعد رفیق نے کہاکہ ایک دوسرے میں کیڑے نکالنے کی بجائے متحد ہو کر کرونا کا مقابلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ بطور حکمران آپکی ذمہ داری جوڑنے اور متحد کرنے کی ہے۔ ہم سب کو سنجیدگی کا مظاہر ہ کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں