لاک ڈاؤن کی آڑ میں کلینک کو سیل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے،اے این پی
کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے طور پر لاک ڈاؤن کی سلسلے میں کلینک کو سیل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے کلینک جو دگرگوں صورتحال میں لوگوں کو فرسٹ ایڈ کے طور پر حوصلہ اور رہنمائی کا آسان اور مناسب ذریعہ تھا ان کی بندش کسی صورت پریشانی کے اس ماحول میں کمی لانے میں معاون ومددگار ثابت نہیں ہو سکتا ڈاکٹر عنایت اللہ خان کلینک غریب نادار مریضوں کے لیے ایک آسرا تھا جس کی بندش سے یقیناً غریب اور نادار مریضوں کی مشکلات بڑھیں گے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پارٹی کے بزرگ رہنما ڈاکٹر عنایت اللہ خان کلینک کی بندش عوام الناس میں پہلے سے پھیلی ہوئی بے چینی میں اضافے کا موجب بنے گا غریب اور نادار افراد کی خدمت میں پیش پیش کلینک کو سیل کرنا کسی صورت خوف و حراس کی اس ماحول کو میں کمی لانے کے بجائے اس کو مزید غالب کرنے کا پیش خیمہ ثابت ہو گی بیان میں کہا گیا ہے کہ ان جیسے چھوٹے کلینکس غریب اور نادار مریضوں کی دسترس میں ہے ان کو سیل کرنا کسی طور پر درست عمل نہیں بلکہ اس اقدام سے مزید لوگوں کو مشکلات درپیش ہو سکتے ہیں احتیاطی تدابیر اپنی جگہ اہم ہے عوام الناس کی مشکلات و مصائب کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کو ان جیسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے