کوئٹہ، نجی ہوٹل کے سیکورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
کوئٹہ :کوئٹہ میں واقع نجی ہوٹل کے سیکورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہفتے کو کوئٹہ کے زرغون روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں سیکورٹی پر مامور نجی کمپنی کے گارڈ خان ولی ولد غنی رحمن مروت سکنہ لکی مروت نے خود کو گولی مار کر خود کشی کی جس کی نعش کو ہسپتال میں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


