مکے لہرانے والوں کا بھی مقابلہ بھی کیا،یہ بے چارے تو ان کے باقیات ہیں،حافظ حمداللہ

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما ء وسینیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کانپتی ٹانگیں اور بوکھلاہٹ بتارہی ہے کہ انکے رخصتی کے دن قریب ہے انکی بڑھکیں اور دھمکیاں ہمارے ارادے متزلزل نہیں کرسکتی جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے ہم نے تکبر کے تخت پر بیٹھے مکے لہرانے والے آمروں کا بھی مقابلہ کیا یہ بے چارے تو انکے باقیات ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جامع مسجد علی اکبر مدرسہ مدینتہ العلم کوٹ اسلام عبدالحکیم میں منعقدہ عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے جمعیت علمااسلام کے دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔ مولانا حفظ حمدا للہ نے کہا کہ حکومت نااہلوں اور نالائقوں کا ٹولہ ہے انہیں عوام کے آنسوں کے درد کا احساس نہیں غریب کا چولہا بج گیالوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں حکمرانوں کو احساس نہیں مہنگائی میں بے تہاشا اضافہ کے بعد چھوٹے سکیل کے غریب ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا زیادتی اور مزدور دشمنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئین میں موجود اسلامی دفعات ہمارے اکابرین کی امانت ہیں انکا تحفظ ہر قیمت پر کرینگے حکمران کسی خوش فہمی میں نہ رہیں اسلامی دفعات پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش حکومت کو مہنگی پڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں