سلیکٹڈ حکومت جتنے مرضی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لے، اسے گھر جانا ہی پڑے گا: مریم نواز

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت جتنے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لے کارکنوں کے جذبے پست نہیں کر سکتی۔

ملتان سے ن لیگ کے رہنما عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عبدالغفار ڈوگر کا جرم یہ ہے کہ وہ نواز شریف کے بیانیے کا علم بلند کیے ہوئے ہیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق لیگی ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کو گرفتار کر لیا

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اتنا خوف ہے کہ ہر جلسے سے پہلے رہنماؤں پر کریک ڈاؤن شروع ہو جاتا ہے، لیکن حکومت کو گھر تو جانا ہی پڑے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت جتنے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لے کارکنوں کے جذبے پست نہیں کر سکتی۔

خیال رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالغفار ڈوگر کو ملتان سے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر حراست میں لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں