ایتھوپیا: مسلح افراد کی مسافر بس میں فائرنگ، 34 افراد ہلاک

خبر ایجنسی نے ایتھوپین ہیومن رائٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مسافر بس پر فائرنگ کا یہ واقعہ مغربی ایتھوپیا میں رونما ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہفتے کو رات گئے پیش آنے والے اس واقعے کے باعث اتوار کو اردگرد کے علاقوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ایتھوپین حکام نے بس میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی ذمے داری نسلی امتیاز کی حامی ملیشیا پر عائد کردی ہے۔
ایتھوپین ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق بس میں فائرنگ کا واقعہ جس علاقے میں ہوا، وہ اس سے پہلے بھی اس نوعیت کے واقعات ہوچکے ہیں۔میڈیا رپوٹس کے مطابق اس علاقے میں امن کی بحالی کے لیے ایتھوپین فورسز ایک لائحہ عمل کے تحت کام کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں