وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا ویڈیو لنک اجلاس آ ج ہو گا، 8 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آ ج منگل کو ہو گا جس کے لیے 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ کرونا سے پیدا صورتحال اور اقدامات کا جائزہ لے گی۔ اجلاس میں معیشت پر کرونا کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کو پاور ڈویڑن بجلی کی تقسیم، بلوں اور دیگر امور پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ تعمیرات کے شعبہ میں سہولیات دینے کے پیکج کی منظوری بھی دے گی۔کابینہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کیے اقدامات کا بھی جائزہ لے گی۔ کابینہ مختلف قانونی امور کے حوالے سے اپنی ذیلی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کریگی جبکہ غیر ملکی کاروباری قرضہ جات اور منافع پر ٹیکس استثنی پر بھی غورکرے گی۔اجلاس میں نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی بھی پیش کی جائیگی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعہ ہو گا۔ مختلف مقامات پر ویڈیو لنک کے ذریعہ وفاقی وزراء اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وزیراعظم اپنے آفس سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں