سونمیانی وندر،گہرے سمندرمیں لاپتہ کشتی و45ماہی گیروں کا سراغ مل گیا
سونمیانی وندر:مچھلی کے شکار پر گہرے سمندر میں جانے والی ہوڑہ کشتی تین روز سے لاپتہ کشتی میں پینتالیس ماہی گیر سوار ہیں مالک کے مطابق دودنوں سے ان سے ٹیلیفونک رابطہ بھی منقطع ہے بلوچستان فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کے چہرمین کی جانب سے نیوی اور فشریز بلوچستان کے حکام سے لاپتہ ہوڑہ کشتی اور ماہی گیروں کی تلاش میں مدد فراہم کرنے کیلیے رابطہ تفصیلات کیمطابق جمعہ کے روز سونمیانی وندر کے ساحلی علاقے ڈام بندر سے حاجی عبدالحمید مانڈرہ کی ہوڑہ کشتی جس میں پینتالیس کے قریب ماہی گیر سوار تھے سمندر میں مچھلی کے شکار کے لیے روانہ ہوئی اوپن سی میں جانے کے بعد کشتی کو چلانے کے لیے لگایا گیا پنکھا ٹوٹ جانے کی اطلاع ہوڑہ کشتی کے ناخدا کی جانب سے ہفتے کے روز کشتی کے مالک کو دی گئی ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب مشرقی سمت کی ہواں کے چلنے کے سبب گہرے سمندر میں لنگرانداز کشتی کی لنگر کا رسہ ٹوٹ جانے کی وجہ سے کشتی سمندری لہروں کیساتھ مزید گہرے سمندر میں چلی گئی جس کی وجہ سے نیٹورک سے نکل جانے کے باعث کشتی میں سوار ماہی گیروں کا ٹیلیفونک رابطہ اتوار کے دن سے مالکان سے کٹ گیا جس پر کشتی کے سمندر میں لاپتہ ہوجانے کی نیوز سوشل میڈیا دیگر ذرائع ابلاغ میں چلائی گئی جس پر بلوچستان فشرمینز کوآپریٹیو سوسائٹی کے چہرمین سردار کامران لاسی ہوڑہ کشتی کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہونے پر پاک نیوی اور بلوچستان فشریز کے حکام سے ہوڑہ کشتی اور اس میں موجود ماہی گیروں کو سمندر میں تلاش کرنے میں مدد فراہم کرنے کی اپیل کی دریں اثنا رات گئے ڈام بندر سے موصول ہونے والی اطلاعات کیمطابق لاپتہ ہونے والی ہوڑہ کشتی کے ناخدہ سے رابطہ ہوا ہے جس نے بتایا ہے کہ گہرے سمندر میں ماہی گیری کرنے والی لانچ کے ماہی گیروں نے ہمارے کشتی کو باند کر سپٹ کے سمندری علاقے تک پہنچایا ہے کشتی کے ناخدا سے رابطہ ہونے پر ڈام بندر سے دوسری کشتی ماہی گیروں اور کشتی کو لانے کیلیے روانہ ہوگئی ہے جو آج صبح تک ڈام بندر پہنچ جائے گی درین اثنا کشتی کے مالک حاجی عبدالحمید مانڈرہ نے کہاکہ بلوچستان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین سردار کامران لاسی کا شکریہ ادا کرتے جنہوں نے فوری طور پر پاکستان میری ٹائم ایجنسی، پاکستان نیویاور محکمہ فشریز سے رابطہ کیا۔


