افغان حکومت اور طالبان کے درمیان رابطہ، اہم امور پر بات چیت

کابل:افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے پہلا رابطہ ہوا ہے جس میں تشدد میں کمی لانے سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔بات چیت ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوئی اور اس دوران قطری اور امریکی حکام بھی شریک تھے۔سفارتی حکام نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان باضابطہ ملاقات ہونی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے مذاکرات میں قیدیوں کی رہائی کے لیے ماحول تیار کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں