اوستہ محمد گنداخہ کو بنیادی حقوق دو تحریک کے شرکاء نے از خود گرفتاری دیدی،

کوئٹہ :اوستہ محمد گنداخہ کو بنیادی حقوق دو تحریک کے شرکاء نے از خود گرفتاری دیدی، تحریک کے شرکاء کو وزیراعلیٰ ہاؤس اور بعد ازاں بلوچستان اسمبلی جانے سے منع کرنے پروہ پولیس کی گاڑیوں میں بیٹھ گئے، پولیس نے چکر دے کر انہیں دوبارہ پریس کلب کے سامنے لا کر چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد گنداخہ کو بنیادی حقوق دو تحریک کے شرکاء نے بدھ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے جا کر دھرنا دینے کی کال دی تھی تاہم پولیس نے انہیں جانے کی اجازت نہیں دی اور بعد ازاں وہ بلوچستان اسمبلی جانا چارہے تھے جہاں بھی پولیس نے انہیں جانے سے منع کیا جس پر اوستہ محمد گنداخہ کو بنیادی حقوق دو تحریک کے سرکردہ محمد صدیق عمرانی سمیت 8کارکن خود پولیس کی گاڑیوں میں بیٹھ کر گرفتاری دیدی تاہم پولیس نے انہیں چکر دے کر واپس پریس کلب کے سامنے لاکر چھوڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں