بلوچستان کورونا میں تیزی،37طالب علموں سمیت57نئے کیسز سامنے آگئے
کوئٹہ :بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی کا رجحان چوبیس گھنٹوں کے دوران37طالب علموں سمیت کورونا کے ًٓنئے مریض سامنے آگئے۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے جمعہ کو صوبے میں 664 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 57نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار699ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا11 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15ہزار972ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد158ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں مزید 37طالب علموں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدصوبے میں کورونا میں مبتلا طالب علموں کی تعداد928ہوگئی ہے،محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 464ٹیسٹ کئے گئے۔


