پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 875 ہوگئی

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 875 ہوگئی۔ پیر کو جاری بیان میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کہاکہ سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 394 ہو گئی،پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 246 ہوگئی۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق بلوچستان میں 110 اور گلگت بلتستان میں تعداد 71 ہوگئی۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کے پی کے میں 38، اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس سامنے آیا۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ 6 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے،ابتک کورونا وائرس کے 6 مریض صحتیاب ہوئے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 99 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں